مراد خان نے کراٹے میں خیبرپختونخوا کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

مراد خان نے کراٹے میں خیبرپختونخوا کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

  



پشاور(سپورٹس رپورٹر) کے پی کے کراٹے ہونہار کھلاڑی مراد خان نے اپنی کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے کراٹے کے 55کلو گرام ویٹ کیٹگری میں اپنے صوبے کے لئے پہلا سونے کا تمغہ جیتنے میں سرخرو رہے جبکہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کا مراد خان کیلئے 30ہزار روپے مہینے کے حساب سے ایک سال کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان مراد کی کامیابی پر کے پی کے سپورٹس حلقوں میں ہر سو خوشی اور مسرت کا اظہار33ویں قومی گیمز کے کراٹے کے 55کلو گرام ویٹ کیٹگری میں کے پی کے مراد خان نے اپنے عمدہ اور شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں پاکستان آرمی کے داؤد خان کو کھیل کے تمام شعبوں میں مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-0کے واضح مارجن سے شکست دیتے ہوئے اپنی ٹیم اور صوبے کے لئے پہلا سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اس کٹیگری میں گلگت کے سید ہاشم رضوی اور ریلویز کے ہمایون نے کانسی کے تمغے جیتے کے پی کی ٹیم کے سیف اللہ نے انفرادی اور محمد حارث نے 50کلو گرام کٹیگری میں کانسی کے تمغے جیتے۔

، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک جو کہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے کے پی کے کھلاڑیوں کی کراٹے میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور اپنے ادارے کی جانب سے سونے کا تمغہ جیتنے والے مراد خان کے لئے ایک سال تک 30ہزار روپے کا ماہانہ سکالر شپ اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے ایک سال تک دس دس ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ کا اعلان کیا جس پر پورا سپورٹس ارینا ڈی جی سپورٹس زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا جبکہ گولڈ میڈلسٹ مراد علی خان نے اپنی کامیابی کا سہرا سیکرٹری خالد نور اپنے کوچ غلام محمد ٹیم میجر شاہد اشرف اور اپنے دیگر ساتھیوں اور والدین کی دعاؤں اور محنت کو قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی محنت کے اس سفر کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی