اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے گروپس کا اعلان

اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے گروپس کا اعلان

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کی منظوری کے بعد گروپس کا اعلان کیا گیا ہے۔اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک سجاداکبر کی زیر صدارت ہوااجلاس میں ٹورنامنٹ کی اب تک کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا۔چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر کے مطابق ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم لیگ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرے گی جہاں آٹھ ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔اعلان کردہ گروپس میں گروپ اے میں گولڈن سٹار،غازی آباد جم خانہ،لاہور جم خانہ،باغبانپورہ گرینز،راجہ کلب،ظریف میموریل،ینگ مغل پورہ جم خانہ اور گلبرگ ایگلٹس شامل ہیں۔

،گروپ بی میں کینن جم خانہ،مغل پورہ الیون،برادرز کلب،پنڈی جم خانہ،ٹاؤن شپ گرین،شاہ کمال،مغلپورہ گرینز اور توصیف کلب شامل ہیں،گروپ سی میں ینگ لکی سٹار،فاران سپورٹس،ٹاؤن شپ وائٹس،باغبانپورہ ایگلٹس،خضری کلب،محبوب پارک،کشمیر کراؤن اور شاہ فیصل کلب شامل ہیں۔گروپ ڈی میں مغل پورہ جم خانہ،اپالو کلب،نیو اتفاق،کینٹ جم خانہ،کریسنٹ کلب،مسلم جم خانہ،پرنس کلب اور کٹاریہ کلب شامل ہیں۔گروپ ای میں وحدت ایگلٹس،ڈار کلب،وکٹوریس،شائننگ کلب،امپیریل کلب،گڑھی شاہو جم خانہ،راوی جم خانہ اور لکی سٹار کلب شامل ہیں۔کرکٹ سینٹر،یونیورسل،مغل پورہ وائٹس،شاہدرہ کلب،دھرمپورہ جم خانہ،قذافی کلب،جلو جم خانہ اور مغل پورہ سپورٹس کو گروپ ایف میں شامل کیا گیا ہے۔گروپ جی ماڈل ٹاؤن گرینز،مسلم آباد جم خانہ،غالب سپورٹس،ٹاؤن شپ کراؤن،لدھیانہ جم خانہ،خان سپورٹس،والٹن جم خانہ اور لاہویونائیٹڈ شامل ہیں،علی گڑھ،ایم پی جم خانہ،عامر میموریل،اپالوسپورٹس،جنرل اختر عبدالرحمن،البلال کلب،غازی آباد سپورٹس اورچاندمیمویل کلب گروپ ایچ میں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے ڈراکا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی