ٹی پی ایل سندھ اوپن سوئمنگ چیمپئن شپ کا اسپانسر بن گیا

ٹی پی ایل سندھ اوپن سوئمنگ چیمپئن شپ کا اسپانسر بن گیا

  



کراچی (پ ر) TPLCorp جو کہ ایک ٹیکنالوجی پہ مبنی کمپنی ہے، رواں سال سندھ اوپن بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ کے سپانسرکے طور پر نمایاں ہوئی۔ سندھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تین روزہ چیمپئن شپ صوبہ سندھ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں اسکولوں، کالجوں اور تفریحی کلبوں کے 400 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سپیشل اولمپک اسکواڈ سے اوپن ایج کیٹیگری اور ریسز سمیت چھ ایج گروپوں کے مابین سوئمنگ کے مقابلے ہوئے۔ کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ (کے پی آئی) میں 8 سے 10 نومبر کے دوران منعقد ہونے والے ایونٹ کو سپورٹس وژن کی جانب سے براہ راست نشر کیا گیا۔ پہلے روز کا آغاز عظیم الشان افتتاحی تقریب سے ہوا اور ادا ریو ویلفیئر ایسوسی ایشن کے طالب علموں کی جانب سے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شریک ہونے والے اسکولوں اور ٹیموں میں کراچی گرامر اسکول، سی اے ایس، بے ویو اکیڈمی، بیکن ہاؤس، دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر، فاؤنڈیشن پبلک اسکول، حق اکیڈمی، کراچی کلب اور کراچی جم خانہ شامل ہیں۔ تینوں دن مقابلوں میں جوش و جذبہ اپنے عروج پر رہا، 58 ویں TPL سندھ اوپن بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ میں کراچی گرامر اسکول نے سبقت حاصل کی جبکہ کراچی کلب دوسرے نمبر پر اور کراچی یونائیٹڈ سویم اکیڈمی تیسرے نمبر پر رہی۔ انڈر 8 درجہ بندی میں ذکی رسول، انڈر 10 درجہ بندی میں سید اذلان سہیل، انڈر 12 درجہ بندی میں علی محمد مٹھا، انڈر 14 درجہ بندی میں ریان عدنان علی اور یوسف خالد اور انڈر 16 درجہ بندی میں حمزہ خالق اور اوپن کیٹیگری میں شاذل فرہان گروپ چیمپئنز قرار پائے۔ ایس ایس اے کے صدر شعیب ساول نے مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تیراکی ایک انتہائی مقابلہ بازی والا کھیل ہے جس میں اسکول جانے، تیراکی کی مشق اور تیراکی کی ضروریات کے مابین سخت شیڈول ہوتا ہے۔ انہوں نے اس طرح کے پروگرام تشکیل دینے اور صوبے کے تیراکوں کے لئے مواقع پیدا کرنے پرTPL کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر