راشد قریشی کے والد انتقال کرگئے ٗ نماز جنازہ آج ہوگی

راشد قریشی کے والد انتقال کرگئے ٗ نماز جنازہ آج ہوگی

  



کراچی (پ ر)الخدمت کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی کے والد جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن معراج الدین قریشی مختصر علالت کے بعد جمعرات کورضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے، نماز جنازہ 15نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز جمعہ 1:30بجے جامع مسجد فاروقی فاطمہ جناح کالونی میں ادا کی جائے گی۔دریں اثناء راشدقریشی کے والد کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،ڈاکٹر واسع شاکر،راجہ عارف سلطان،مسلم پرویز، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار،دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر