2طلبہ تنظیموں میں تصادم، 4زخمی

2طلبہ تنظیموں میں تصادم، 4زخمی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمشید کوارٹرز کے علاقے میں واقع داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں لاٹھی اور ڈنڈوں کے وار لگنے سے 4 طالب علم 22 سالہ سیف میمن، 20 سالہ اکرم، 21 سالہ راشد علی اور 22 سالہ مصب زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر