ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی نیوی رئیر ایڈمرل زاہد الیاس ستارہ امتیاز(ملٹری)، ستارہ سالت نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان، علاقائی سلامتی، سمندری حدود کی حفاظت کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات، غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمہ کے لئے پاک نیوی کے کردار و اہمیت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت کے لحاظ سے دنیا بھر کی بحری افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے جبکہ پاک بحریہ ملکی دفاع، سلامتی اور سمندری حدود کی حفاظت کی ضامن ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جدید ترین سامان حرب سے نیوی کو لیس کرنے کے لئے پر عزم ہیں، پاکستان نیوی سمندری سرحد کی نگہبانی کے لیے ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی پاک نیوی نے قومی توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل کئے جبکہ ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پوری قوم پاک بحریہ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ملاقات میں کمانڈر کراچی نیوی ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پاک بحریہ کے کیڈٹ با صلاحیت اور فن حربی میں اپنی مثال آپ ہیں، پاک نیوی ہر دم چوکس و تیار ہے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔