مخالف جماعت کے کارکن کا قتل اور تین افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ

مخالف جماعت کے کارکن کا قتل اور تین افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)مخالف جماعت کے کارکن کا قتل اور تین افراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ، سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم لندن کے تین کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔ملزمان میں محمود عرف سناٹا، آصف عرف لمبا اور عمیر جاوید شامل ہیں، رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شیخ ساجد محبوب نے دلائل دیے ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن رئیس مما گروپ سے ہے ملزمان کراچی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سینکڑوں شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں رئیس مما نے اپنے 164 میں بھی اعتراف جرم کیا تھا،ملزمان نے بھی اپے بیان میں اعتراف جرم کیا تھاملزمان نے ایم کیوایم کی اعلی قیادت کی ہدایت پر دہشت گردی کی وارداتیں کیں،ملزمان نے 2011 میں قیوم آباد میں زر خان کو قتل اور تین افراد کو زخمی کردیا تھاانسداددہشت گردی عدالت نے بھی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر