بینک الفلاح اور بائیکو پیٹرولیم کے درمیان ایلفا پیمنٹس کے اجراء کے لیے معاہدہ

      بینک الفلاح اور بائیکو پیٹرولیم کے درمیان ایلفا پیمنٹس کے اجراء کے لیے ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)بائیکو پیٹرولیم نے ملک بھر میں اپنے ریٹیل آؤٹ لٹس پر ڈیجیٹل پیمنٹس کے اجراء کے لیے پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک اور فنانشل ٹیکنالوجی کے علم بردار بینک الفلاح کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، دونوں ادارے پاکستان میں معاشی محرومیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے خریداری کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بائیکو پیٹرولیم کے صدر فیاض احمد خان نے کہا کہ بائیکو پاکستان کے تیل اور توانائی کے شعبے میں ہمیشہ جدت لے کر آیا ہے، میں بائیکو کے 383 ریٹیل آؤٹ لٹس میں ایلفا ڈیجیٹل پیمنٹس کے اجراء کے لیے بینک الفلاح کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ بینک الفلاح کے گروپ ہیڈ یحییٰ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیکو کے ساتھ شراکت داری سے ہمارے صارفین کے لیے کراچی بھر میں بائیکو کے پیٹرول پمپس پر آسانی کے ساتھ ادائیگی کرنے کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئے راہ کھل گئی ہے۔ OneQR تصور کے علمبردار بینک الفلاح کے ساتھ معاہدے کے نتیجہ میں بائیکو پیٹرولیم نہ صرف ایلفا ایپ بلکہ ملک بھر میں استعمال ہونے والی 25 دیگر ڈیجیٹل بینکنگ ایپ کے ذریعے ادائیگیاں کو قبول کرسکتا ہے۔ بینک الفلاح کا ہر صارف اپنے قریبی بائیکو ریٹیل آؤٹ لیٹ پر ایلفاایپ کے ذریعے ایک لیٹر پیٹرول 100 روپے میں روزانہ 10لیٹر ز او ر ماہانہ 300لیٹرز تک خصوصی رعایتت پر حاصل کرسکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر