پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 31ویں کانووکیشن کا انعقاد

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 31ویں کانووکیشن کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا اکتیسواں کانووکیشن آج بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا۔ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل زاہد الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نوید زمان اور اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کموڈور حبیب الرحمن نے گریجویٹ ہونے والے354 طلباء کو اسناد اور میڈلز عطا کئے۔ اسناد حاصل کرنے والے طلباء میں 3 کو پی ایچ ڈی، 45 کو ماسٹرز، جبکہ 306 طلباء کو بیچلرزکی اسناد عطا کی گئیں۔اپنے متعلقہ شعبے میں غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پوزیشن حاصل کرنے والے37 طلباء کو مہمان خصوصی کی جانب سے میڈلز بھی دئیے گئے۔سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں طلباء کو انجینئرنگ کی بہترین تعلیم کی فراہمی میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہتعلیمی شعبے میں اپنی نمایاں کارکردگی کے باعثنیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ایشین یونیورسٹی رینکنگزسال 2020 کے مطابق چار درجہ ترقی کرتے ہوئے 87 ویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ پاکستانی یونیورسٹیز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربرقرار ہے۔اپنے استقبالیہ خطبے میں کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کموڈور حبیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج شعبہ انجینئرنگ میں اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور یونیورسٹی کے گریجویٹ دنیا کے بہترین اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،انہوں نے شرکاء کو پاکستان نیول انجینئرنگ کالج کی حالیہ کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ مہمان خصوصی نے آگاہ کیا کہ کالج میں گزشتہ سال سے نیول آرکیٹکچر کے شعبے میں ایم ایس ڈگری کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد پرگرام ہے جسے ملک میں پہلی بار پیش کی گیا۔ اس پروگرام کا مقصدنہ صرف پاک بحریہ کی بلکہ میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ دیگر قومی اداروں کی اافرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ دفاعی افواج، سول اداروں کے حکام اورگریجویٹ ہونے والے طلباء کے والدین کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر