غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں   مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد 

  غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں   مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم رشید احمد عرف ڈاکٹر کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرم رشید عرف ڈاکٹر  کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت کا مجرم کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ ٹرائل کورٹ نے 2017 میں غیر قانونی اسحلہ رکھنے کے جرم میں مجرم  کو 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ مجرم کیخلاف مقدمہ تھانہ رسالہ میں درج ہے۔ مجرم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر