زرداری کے ذاتی معالج کوان تک رسائی نہیں دی جارہی، شیری رحمن

  زرداری کے ذاتی معالج کوان تک رسائی نہیں دی جارہی، شیری رحمن

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے ذاتی معالج تک کوان تک رسائی نہیں دی جا رہی، حکومت کا اپنا بورڈ کہہ رہا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت نازک ہے،پرایؤیٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نے آصف علی زرداری کے لئے نجی میڈیکل بورڈ بٹھانے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پمز کے اپنے میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پمز بورڈ نے وہی خدشات ظاہر کئے ہیں جو ہم گزشتہ 4 ماہ سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر کو بنیادی طبی صحولیات نہیں دی جا رہی، 3 ماہ سے بغیر ٹرائل کے کون سی انکوئری ہو رہی ہے؟

شیری رحمان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر