ٓاسرائیلی جارحیت جاری، غزہ پر فضائی ھملے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد شہید، شہدا ء کی تعداد 32ہو گئی
غزہ(آن لائن)غزہ پر ائیل کی جارحیت جاری ہے جس میں حالیہ دنوں میں شدت آئی ہے، تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید ہوگئے۔دو روزکے دوران اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ ان شہداء میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسرائیل نے تین روز میں اب تک 50 سے زیادہ فضائی حملوں اور زمینی دستوں کی 20 سے زائد کارروائیوں میں غزہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہو گئے۔
اسرائیلی جارحیت