سندھ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 12افراد جاں بحق، 2زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مٹھی، ننگر، پارکر میں آسمان سے گرتے پانی کے ساتھ آسمانی بجلی بھی گری جس سے 7 گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔کھپرو انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی تصدیق کی ہے۔ کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ سانگھڑ کے علاقے اچھڑوتھر میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 4 زندگیاں لقمہ اجل بنیں۔سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک روشنی اور زور دار آواز آئی اور پھر سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا۔
آسمانی بجلی ہلاکتیں