اپوزیشن رہنماؤں کی اسد قیصرسے ملاقات، ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر گفتگو
اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ملاقات کی،ملاقات میں پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف شازیہ مری، مسلم لیگ ن کیلے سردارایاز صادق، خواجہ آصف،رانا تنویر شریک ہوئے جبکہ ملاقات میں حکومتی نمائندے وزیردفاع پرویز خٹک اور اسد عمر بھی موجود تھے۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اسیر سیاسی قیادت کے پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے مطالبات وشرائط سے سپیکر کو آگاہ کردیا۔
اسد قیصر