حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی،اقبال ظفر جھگڑا

حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی،اقبال ظفر جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)سابق گورنر خیبر پختونخواہ اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکامی تمام محاذوں پر ثابت ہوچکی ہے سلیکٹڈ وزیر اعظم کا استعفیٰ نوشتہ دیوار بن چکی ہے ملک کی محب وطن ا ور جمہوری قوتیں  عوام کو ساتھ لے کر حکومت کا عنقریب دھڑن تختہ کریگی حکومت نامی کوئی شے موجود نہیں  نواز شریف نڈر اور بے باک اور سلجھا ہوا سیاستدان ہے قوم میں ان کے صحت اور حکومتی انتقامی کاروائیوں پر سخت تشویش پائی جاتی ہے ازادی مارچ پلان میں اپنی اہداف حاصل کرنے کے بعدپلان بی پر عمل پیرا ہے جس سے سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا اور قوم جلد نا اہل حکومت سے چھٹکارا پائے گی وہ لوند خوڑ میں سابق سفیر شیر محمد خان لوند خوڑ مرحوم کی تعزیت کے بعد حجرہ نسیم محمد خان آف لوندخوڑ کے حجرے میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ا س موقع پر مسلم لیگ خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب صدر نسیم محمد خان لوند خوڑ،نائب صدر کرنل شیر افگن،تحصیل کاٹلنگ کے صدر حاجی سکندر حیات،ایم ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری عابد یوسفزئی،ضلعی رہنماء فیاض علی خٹک اورعارف محمد خان بھی موجود تھے انہوں نے مرحوم شیر محمد خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشیر محمد خان مرحوم کی اور ان کے خاندان کی ملک و قوم  کے لئے کی گئی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی تشویشناک صحت کے باوجود خیبر پختونخواہ مسلم لیگی کارکنوں نے ازادی مارچ میں موثر اور فعال کردار ادا کرکے ثابت کر دیا یاکہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کی مضبوط اور فعال سیاسی قوت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے بہت جلد عوامی سیلاب میں تنکے کی طرح بہہ جائیں گے2018 الیکشن مکمل فراڈ ہے اورحکومت کے خاتمے تک  ہماری جدوجہد جاری رہیگی انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے اپیل کی کہ قائد عوام میاں نواز شریف کی صحت کے لئے دعا کریں 

مزید :

صفحہ اول -