سینئر لائن مین محمد سلیم خان سپرد خاک 

سینئر لائن مین محمد سلیم خان سپرد خاک 

  



صوابی(بیورورپورٹ)محکمہ واپڈا سب ڈویژن نواں کلی (کرنل شیر خان کلے) کے سینئر لائن مین محمد سلیم خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے بتایا گیا ہے کہ محمد سلیم خان منگل کے روز ڈیوٹی انجام دینے کے بعد اپنے گھر واقع موضع کالو خان کو موٹر سائیکل پر آرہے تھے جب وہ گاؤں کے قریب پہنچے تو ایک کار نے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں سر پر چوٹے لگنے سے بیہوش ہو گئے اور جمعرات کی سہ پہر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے متوفی حج تربیتی کمیٹی ضلع صوابی، آل پنشنرز ایسو سی ایشن تحصیل رزڑ کے صدر اور امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت کالو خان ضلع صوابی کے امیر الحاج سعید اللہ خان کے صاحبزادے، ایس ایچ او محمد شبیر خان، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کالو خان محمد عارف خان، عزیز احمد (ریٹائرڈ آرمی)، قاصد احمد اور وقار احمد کے بھائی تھے۔ مرحوم کو جمعرات کی شام اپنے آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر