ٹوپی،جماعت اسلامی پی کے 43 کے انتخابات، گوہر علی امیر منتخب 

ٹوپی،جماعت اسلامی پی کے 43 کے انتخابات، گوہر علی امیر منتخب 

  



ٹوپی (نامہ نگار)جماعتی اسلامی پی کے 43 کے انتخابات، گوہر علی امیر، اعجاز احمد قییم اور زاہد شاہ نشر واشاعت سیکر ٹری منتخب، دیگر عہدے داران نے فخر زمان عمر گل، شاید زمان، نائب امرا، جبکہ محمد عمر ناظم مالیات شامل ہیں نومنتخب عہدے داروں سے ضلعی امیر نے حلف لیا تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی پی کے 43 کا تنظیم نو مکمل ہوا پروگرام کا انعقاد موضع کوٹھا میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر باقاعدہ جمہوری طریقہ سے انتخابات عمل میں لائے گئے انتخابات کے نتیجے میں نیبر ہڈ کونسل نمبر 2 کوٹھا کے سابقہ ناظم گوہر علی امیر، نائب امیر نمبر1 اور ناظم اتمان سرکل غربی فخر زمان، نائب امیر نمبر 2 اور ناظم اتمان سرکل شرقی شاہد زمان نائب امیر نمبر 3 اور ناظم سرکل گدون عمر گل، ناظم تربیت حکیم فضل وہاب، ناظم نشر واشاعت زاہد شاہ آف گلشن ٹاؤن ٹوپی، سوشل میڈیا انچارج بلال جدون، فہم دین حافظ فضل قدیم، ناظم مالیات محمد عمر  جبکہ جے آئی یوتھ کیلئے ابراہیم خان  منتخب ہوئے نو منتخب کابینہ سے ضلعی امیر میاں افتخار الدین  نے حلف لیا تقریب کے آخر میں ضلعی نائب امیر سعید زادہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے وہاں کرفیوں نافذ ہے جہاں اشیاء خور و نوش اور دوائیوں کی شدید قلت عالمی برادری، بھارتی جارہیت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف ہماری حکومت بھی زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے اور عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی، موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ ناکام ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فقط ایک سال میں حکومت نے جتنی مہنگائی کی گزشتہ حکومتوں کے دس سالوں میں بھی نہیں تھی اور اسی طرح ایک سال میں جتنا قرضہ لیا وہ بھی گزشتہ دونوں حکومتوں کی لئے گئے قرضوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر