جہانگیرہ، عمرہ کیلئے جانیوالی 2خواتین کے پیٹ سے 12کلو ہیروئن بر آمد 

جہانگیرہ، عمرہ کیلئے جانیوالی 2خواتین کے پیٹ سے 12کلو ہیروئن بر آمد 

  



جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)اکوڑہ پولیس کی باوثوق اطلاع پر کاروائی۔عمرہ کیلئے جانے والی دو خواتین کے پیٹ سے 1.2 کلوگرام ہیروئن برآمد۔ انسپکٹر ارشاد خان،جمشید خان تھانہ اکوڑہ خٹک نے باوثوق اطلاع پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ موٹر کار نمبر 7533 LEJ کو روکا۔موٹرکار میں موجود مشکوک خواتین مسماۃ ماہیت بی بی عرف شازیہ دختر لعل زمین عرف بخت زمین اور مسماۃ مجاہدہ بی بی عرف صنم زوجہ سجاد ساکنان قضبہ راوڑہ تحصیل دیر ضلع اپر دیر کو ہسپتال لے جایا گیا۔الٹراساونڈ سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دونوں خواتین نے کیپسولز میں ہیروئن نگلی ہیں۔تاکہ عمرہ کی آڑ میں بیرون ملک سمگل کی جا سکیں۔ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیروئن برآمد کر لی گئی۔جسکا کل وزن 1.2 کلوگرام ہے۔دونوں خواتین کے پاسپورٹ اور ٹکٹ برآمد کرلئے گئے۔ڈرائیور اور دونوں خواتین سمگلروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی۔مزید انکشافات متوقع۔

مزید : پشاورصفحہ آخر