پروازوں کی سکیورٹی جانچنے کیلئے برطانوی وفد8دسمبرکو پاکستان آئیگا

  پروازوں کی سکیورٹی جانچنے کیلئے برطانوی وفد8دسمبرکو پاکستان آئیگا

  



کراچی(این این آئی) برطانوی سیکیورٹی ایجنسی 3 روزہ دورے پر 8 دسمبر کو کراچی پہنچے گی، برطانوی ٹیم کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی براہ راست پرواز پی کے787 کی جانچ اور سکیورٹی سے متعلق جائزہ لینا ہے۔برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کا وفد کراچی سے براہ راست برطانیہ جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچ کرنا ہے، برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی8 دسمبر ہفتے کو پاکستان پہنچے گی۔برطانوی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، برطانوی سیکیورٹی ڈی ایف ٹی کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کانٹر کا دورہ کرے گی اور مسافر اور ان کے سامان کی کس طرح سے اسکرینگ کی جاتی ہے اس عمل کا بھی جائزہ لے گی۔سی اے اے حکام برطانوی وفد کو ایئرپورٹ اور سیکورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے، برطانوی وفد کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کے سامان، اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کرے گا۔برطانوی سیکیورٹی وفد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لے گا، برطانوی ٹیم کو کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پرواز وں کے معائنہ کے ساتھ جہاز کارگو ایریا کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

برطانوی وفد

مزید : پشاورصفحہ آخر