ملازمین کو مستقل کرنے کے  حوالے سے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے جواب طلب

ملازمین کو مستقل کرنے کے  حوالے سے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد وحید نے یہ کارروائی محمد عثمان سمیت چھ ملازمین کی درخواستوں پر کی ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ طویل عرصہ سے یونیورسٹی میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے ریگولر نہ کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا،عدالت کے حکم کے باوجود ان کوریگولر نہیں کیا جا رہا،27ستمبر 2019 ء اس عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کی بنیا دپر توہین عدالت کی کارراوئی عمل میں لائی جائے۔
وائس چانسلر