پشاور،آئی جی پی ڈاکٹر نعیم اور ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی کا ایل  آر ایچ کا دورہ،زخمیوں کی عیادت 

پشاور،آئی جی پی ڈاکٹر نعیم اور ایس ایس پی ظہور بابر آفریدی کا ایل  آر ایچ کا ...

  



 پشاور (کرا ئم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور ایس ایس پی اپریشن پشاور ظہور بابر آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اس واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس جوانوں راشد اور ناصرکی عیادت کی۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ صبح نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے گاڑی پر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید جبکہ اسکا محا فظ، ڈرائیور اور خا تو ن سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخو ا اور ایس ایس پی آپریشن پشاور نے ہسپتال کا دورہ کیاآئی جی پی اور ایس ایس پی آپریشن نے زخمیوں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اُن سے واقعے کے بارے میں دریافت کیا۔آئی جی پی نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آئی جی پی نے اس موقع پر موجود ڈاکٹروں سے جوانوں کی زخموں کی نوعیت اور اب تک فراہم کردہ علاج معالجے کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی جوان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اُن کو ہر وقت طبی امداد پہنچانے کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر