سیاسی مقاصد کی خاطر عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنا غیر قانونی ہے،نیک داد خان

  سیاسی مقاصد کی خاطر عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنا غیر قانونی ہے،نیک داد خان

  



بنوں (بیورورپورٹ)ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان نے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنا غیر جمہوری اور غیر قانونی عمل ہے اس عمل سے عوام میں جے یو آئی کے خلاف مذید نفرت بڑھے گی جے یو آئی اپنی سیاسی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے پلان اے کی طرح جے یو آئی کا پلان بی بھی بری طرح ناکام ہوگا ایک طرف سڑکیں بند کرنا اور دوسری طرف امن پسند جماعت ہونے کا دعویٰ کرنا کھلا تضاد ہے جے یو آئی والے اب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے مولانا فضل الرحمن سندھ اور پنجاب میں شاہراہیں بند کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا میں سڑکیں بند کررہے ہیں کیونکہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ انہیں ووٹ دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو چاہیئے کہ وزیر اعظم عمران خان کو پانچ سال حکومت کرنے دیں اگر عمران خان سے عوام مطمئن ہوئے تو دوبارہ بھی ووٹ دیں گے ورنہ پانچ سال بعد ویسے بھی پاکستانی عوام کو حکمران بدلنے کی عادت ہے انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن کی نظر میں پارلیمنٹ جعلی ہے تو اپنے ممبران اسمبلی کو حکم دیں کہ وہ اس پارلیمنٹ سے استعفے دیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سو سال بھی احتجاج کرے عمران خان کو ہلا بھی نہیں سکتے اور اگر وہ عمران خان کا استعفیٰ نہیں لے سکتے تو کم از کم اپنے ممبران سے استعفے تو لے لیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر