الخدمت فاؤنڈیشن لکی مروت کی ایگزیکٹو باڈی کابینہ کا اعلان

الخدمت فاؤنڈیشن لکی مروت کی ایگزیکٹو باڈی کابینہ کا اعلان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع لکی مروت کے نومنتخب صدر رفیع اللہ خان کے زیرصدارت گذشتہ روزتعروفی اجلاس منعقدہواجس میں ضلعی تنظیم کے لئے ایگزیکٹیو باڈی کے ناموں کا اعلان کردیا‘کابینہ کے عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری شاہداللہ سپرلی خیل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر نظیر،نائب صدور صاحبزادہ رحمن اللہ،اسلم خان،حضرت شاہ،آدمساز خان،انچارج مالیات وحید اللہ،انچارج شعبہ تعلیم اسحق خان،انچارج شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حضرت شاہ، شعبہ ہیلتھ رحمت اللہ،انچارچ ارفن کیئر پروگرام عبداللہ خان،شعبہ فراہمی صاف پانی مولانا بشیر احمد، شعبہ موخات عرفان اللہ،صدر تحصیل نورنگ امان اللہ،صدر تحصیل لکی شریف اللہ تری خیل،پریس سیکرٹری سہیل اقرار، اور انچار رضاکار خادم اللہ نیازی مقرر کئے گئے ہیں کابینہ کی تشکیل کے بعد صدر رفیع اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر اللہ کی رضا کے لئے کام کرنا ہے الخدمت فاونڈیشن ذاتی مفادات کے حصول کے لئے نہیں بلکہ اللہ کے مخلوق کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہالخدمت فاؤنڈیشن لکی مروت میں شعبہ صحت اور تعلیم کے موجودہ سکالرشپ پروگرام کو مزید بہتر بنانے، لوکل فنڈ ریزنگ،رضاکاروں سمیت دیگرشعبہ جات میں بہتری لانے کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادپرزوردیاہے اس طرح تعمیر نو پروگرام میں ضلع بھرکے نئے مساجد کی تعمیرنوپرصلاح ومشورے ہوئی اور تعمیر شدہ مساجد کی مرمت تزئین و آرائش اور بحالی سمیت مختلف فلاحی اور اصلاحی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا،اس سلسلے میں تمام ممبران اور عہدیداران کے باہمی مشاورت سے علاقے میں موجود مسائل کی نشاندہی کرکے اس حل کے لئے متفقہ طور پر اقدامات کرنے کاعزم کیا تاکہ علاقے سے پسماندگی اور غربت کا خاتمے ممکن ہوسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر