خیبرپختونخوا میں چھ نئے آئی ٹی پارکس کے قیام کا منصوبہ

خیبرپختونخوا میں چھ نئے آئی ٹی پارکس کے قیام کا منصوبہ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرانتظام صوبے میں قائم آئی ٹی پارکس کو وسعت دینے کے حوالے سے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطح اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔خیبرپختونخوا آئی بورڈ کے ڈائریکٹر عاصم جمشید کی زیرصدارت اس اجلاس میں آئی بورڈ کے ڈائریکٹر ایڈمن عمران خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن بلال محمد کے علاوہ صوبہ بھر سے سرکاری اور پرائیویٹ جامعات کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں مزید چھ آئی ٹی پارکس کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ جامعات کے نمائندگان نے نئے آئی ٹی پارکس کے ماڈل کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز پیش کئے۔اجلاس میں آئی ٹی بورڈ کے ڈائریکٹرایڈمن عمران خان نے شرکاء کو آئی ٹی پارکس کے نئے ماڈل کے حوالے سے بریفنگ دی۔آن کیمپس ماڈل کے مطابق نئے آئی ٹی پارکس یونیورسٹیوں کے اندر قائم کئے جائینگے جس سے آئی ٹی کے شعبے کو فروع، اس سیکٹر میں نئے تحقیق کے مواقع اورنوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میئسر ہونگے۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر عاصم جمشید کا کہنا تھا کہ آئی بورڈ کے بنانے گئے اس نئے آن کیمپس ماڈل کی بدولت جامعات اور آئی ٹی انڈسٹری کے مابین فاصلوں میں کمی واقع ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کوشش ہے کہ صوبے میں آئی ٹی پارکس کو وسعت دی جائے اور آئی ٹی پارکس کی بدولت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کاروبار کوصوبے میں مزید مستحکم کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر