نقل کے رحجان پر قابو پانا مشترکہ ذمہ داری ہے،قیصر عالم خان

  نقل کے رحجان پر قابو پانا مشترکہ ذمہ داری ہے،قیصر عالم خان

  



پشاور(سٹی رپورٹر) امتحا نات میں نقل کے بڑھتے ہو ئے رجحان پر قا بو پانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نقل کی وجہ سے شاہین صفت نو جوانوں میں اونچی پرواز کی صلاحیت باقی نہ رہی۔میعاری تعلیم کے حصول کیلئے نقل کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار تعلیمی بورڈ پشاور کے چئیر مین قیصر عالم خان نے اپنے دفتر میں تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صدر خیر اللہ حواری سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ امتحانی نظام،جوابی پرچہ جات کی مارکنگ پر والدین اور طلباء کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے موئثر اقدامات کئے جائیں طلباء کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔کسی بھی قسسم کی شکایت کی صورت میں طلباء ان کے والدین براہ راست رابطہ قائم کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر