مردان،جمعیت کے کارکنوں نے جی ٹی روڈ بند کردیا

  مردان،جمعیت کے کارکنوں نے جی ٹی روڈ بند کردیا

  



مردان(بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمن کی اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر کی طرح مردان میں بھی جمعیت علمائے اسلام ف کے سینکڑوں کارکن پارٹی کے ضلعی دفتر میں جمع ہوگئے جہاں ضلعی امیر مولانا محمد قاسم اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی کی قیادت میں نوشہرہ کی طرف ہواجہاں مظاہرین نے دیگر قافلوں کے ہمراہ جی ٹی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند رکھا۔کارکن نے اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی بڑی مقدار لے گئے مولانا مانت شاہ حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد جمیعت کے اگلے احکامات تک نوشہرہ جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری رہے گا اور کارکن ہر قسم کے حالا ت کے لئے تیاری کرکے جی ٹی روڈ پہنچ گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر