احترام باچا چیمپئین لیگ 18 نومبر کو مردان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ھو گی

      احترام باچا چیمپئین لیگ 18 نومبر کو مردان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ھو گی

  



مردان(بیورو رپورٹ)ضلعی حکومت کے تعاون سے احترام باچا چیمپئین لیگ 18 نومبر کو مردان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ھو گی۔ٹورنامنٹ میں مردان کے فسٹ کلاس اور انٹر نیشنل کھلاڑی شرکت کر یں گے۔ کر کٹر انعام خان نے اس حوالے سے میڈیا کو بتا یا کہ یہ  ٹورنامنٹ مردان کی تاریخ میں پہلی بار فرنچائز طرز کا ٹورنامنٹ ھے جس میں 5ٹیمیں ھوتی ہیٹ، بکٹ گنج ایگل، خاکسار فرینڈز، شیخ ملتون سٹار اور بجلی گھر کنگز شر کت کر یں گے جس کے لئے تمام تیاریا ں مکمل کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے  اور علاقائی سطح پر اچھے کر کٹر سامنے آٰئیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر