پشاور پولیس کے زیر اہتمام روڈحاثات سے بچنے کیلئے ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
پشاور(کرا ئم رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شہریوں کو روڈ حادثات کی صورت میں جانی نقصان سے بچانے کی خاطر ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم کا اغاز کر رکھا ہے جس کے دوران کریم کمپنی،تاجر برادری اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات کی تعاون سے سٹی اور کینٹ میں ہیلمٹ تقسیم کے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، منعقد ہونے والے تقاریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز فضل احمد جان اور ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواذ کی سربراہی میں سٹی اور کینٹ میں کریم کمپنی کے نمائندوں، پولیس افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا، جس کے دوران شہریوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کی اس اقدام کو بے حد سراہا، روڈ حادثات سے بچانے اور دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کے بارے سٹی ٹریفک پولیس عوام میں اگاہی سمینارز اور ہیلمٹ تقسیم کی تقاریب جاری رہیگا تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس عوام کی سہولت کیلئے دن رات کوشاں ہے روڈ حادثات، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات کی روک تھام میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے سٹی ٹریفک پولیس عوام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات مہیا کررہی ہے موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے حامل شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیلئے سٹی اور کینٹ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز فضل احمد جان اور ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواز کی سربراہی میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران شہریوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کی اس اقدام کو بے حد سراہا اور خوشی کا اظہار کیا،تقاریب کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس افسران، کریم کمپنی کے منیجر ز اور دیگر حکام بھی موجود تھے چیف ٹریفک پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ شہریوں کی سیفٹی کیلئے ہیلمٹ تقسیم اور ٹریفک آگاہی سمینارز کا سلسلہ جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ شہر میں عوام کو رش سے چٹکارہ حاصل کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے ہیلپ لائن 1915 کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کی بدولت شہری بر وقت استفادہ حاصل کر سکتی ہے.