مراد خان جیسے با صلاحیت نوجوانوں کیلئے جلد معاوضہ پروگرام شروع کرینگے: عاطف خان 

      مراد خان جیسے با صلاحیت نوجوانوں کیلئے جلد معاوضہ پروگرام شروع کرینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نے کراٹے میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے مراد خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد خان نے گولڈ میڈل حاصل کرکے صوبے کا نام روشن کیا ہے،مراد خان خیبر پختون خوا کا پہلا کھلاڑی ہے جس نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔سینئر وزیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ مراد خان کو بین القوامی سطح پر ہر قسم تعاون فراہم کریں گے تاکہ صوبے کا نام بین القوامی سطح پر بھی روشن کرسکیں اور صوبائی حکومت مراد خان جیسے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے جلد ماہانہ معاوضہ پروگرام بھی شروع کریں گی۔ماہانہ معاوضے کے پروگرام سے باصلاحیت نوجوان معاشی طور پر مستحکم ہوکر کھیلوں پر توجہ دیں گے اور کھیلوں میں اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گا۔ سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے جوش وخروش اور عوام کی دلچسپی سے معلوم ہوتا ہے کہ خیبر پختوخوا کے عوام اپنی سرزمین پر امن چاہتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہے، صوبے میں میگا ایونٹ کے انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام جارہا ہے۔ نو سال بعد صوبے میں نیشنل گیمز کا انعقاد نہ صرف صوبے بلکہ پوری پاکستان کی کامیابی ہے، اس بار نیشنل گیمز کے مقابلے صوبائی دارالحکومت کے علاوہ صوبے کے دیگر 5 پانچ شہروں میں بھی جاری ہے جسمیں عوام جوق در جوق شرکت کررہے ہیں، اس بار خواتین کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے 27 مقابلوں میں خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کا اختتامی تقریب جوش وخروش سے منعقد کیا جائیگا جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے