صوابی پولیس کی کارروائی  منشیات برآمد،ملزم گرفتار

صوابی پولیس کی کارروائی  منشیات برآمد،ملزم گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ضلع صوابی کی پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی ایک مشتبہ موٹر کار الٹو  نمبریLRD-4183/lahore کو بعرض چیکنگ روک کر دوران تلاشی موٹر کار  کے پیچھے سیٹ سے تین عدد پیکٹ یعنی 3740گرام چرس  برآمد ہوکر سمگلر فرید گل ولد شیرین خان سکنہ ہزار خوانی پشاور کو گرفتار کیا گیا۔ملزم دیگر ضلعوں سے منشیات کو پنجاب کو سمگل کر رہے تھے۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر مزید تفتیش شروع کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر