حکومت جلد لکی مروت میں انجینئر نگ کا لج کی منظوری دے گی: سلیم سیف اللہ 

حکومت جلد لکی مروت میں انجینئر نگ کا لج کی منظوری دے گی: سلیم سیف اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی وزیرسلیم سیف اللہ خان نے وصوبائی زیرصحت کے بڑے بھائی فیصل انعام اللہ خان کے ہمراہ 4کروڑرپے کی  لاگت سے مکمل ہونیوالاگورنمنٹ پولی ٹینک انسٹیٹیوٹ غزنی خیل لکی مروت کاافتتاح کیااس موقع پرڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم خان وزیر،محکمہ سی اینڈڈبلیوحکام،سابق اراکین ضلع کونسل سمیت مشران علاقہ کی بڑی تعدادمیں موجودتھے، سابق وفاقی وزیرسلیم سیف اللہ خان اورفیصل انعام اللہ خان نے پیش کردہ سپاس نامہ میں تمام مطالبات کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کالج کو مثالی ادارہ بنانے کاعزم کیاسابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اورصوبائی حکومت کی جانب سے بہت جلدضلع لکی مروت میں انجینئرنگ کالج منظورکریں گے اس موقع پرسلیم سیف اللہ خان اورڈپٹی کمشنرجہانگیراعظم خان وزیرنے اپنی طرف سے کالج ویلفیئرفنڈزکے لئے مجموعی عی طورپرایک لاکھ روپے عطیہ  دینے کابھی اعلان کیا۔