بنوں،ڈویژنل کمشنر اور ڈی سی  لکی مروت کا محکمہ سماجی بہبود  کے زیر اہتمام یتیم خانہ کا دورہ

  بنوں،ڈویژنل کمشنر اور ڈی سی  لکی مروت کا محکمہ سماجی بہبود  کے زیر اہتمام ...

  



بنوں (بیورورپورٹ)ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کا محکمہ سماجی بہبود ضلع لکی مروت کے زیر اہتمام یتیم خانہ کادورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ سوشل ویلف?یر کے افسران بھی موجود تھے۔اس دوران یتیم بچوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے کہا کہ یتیم بچوں کو معاشرے کے مفیدشہری بنانا حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر افراد کی بھی ذمہ داری ہے۔تاکہ ان یتیم بچوں کو اپنی یتیمی کا احساس نہ ہو۔اور یہ ذمہ داری بااحسن طریقے سے نبھانا ہمارا فرض بنتا ہے۔اور اچھی تربیت انکو معاشرے کے مفید اور باوقار شہری بنا سکتے ہیں۔اس لئے ضلعی انتظامیہ انکی بھرپور مدد سے گریزنہیں کریگی۔تاکہ یہ یتیم بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ بن سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرلکیمروت جہانگیر اعظم نے کہا کہ کم عمری میں ان بچوں پر امتحان ایا ہے اگر معاشرے کا ہر فرد ان کو اچھی توجہ دے تو ان کی حوصلہ افزا? ہو کر ان کے ازمائش کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام پر یتیم بچوں نے کمشنر بنوں عادل صدیق،ڈپٹی کمشنر لکی مروت اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں بھی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر