چشمہ شوگر ملز یونٹ ٹو رمک کا سیکورٹی گارڈ مل کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ) چشمہ شوگر ملز یونٹ ٹو رمک کا سیکورٹی گارڈ مل کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے اہلکار کی نعش نکال لی۔ وثاء کا ناقص انتظامات پر ملز انتظامیہ کیخلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام چشمہ شوگر ملز یونٹ ٹو رمک کا سیکورٹی گارڈ اللہ وسایا بھٹہ سکنہ ببرپکہ تحصیل پروآ ملز میں بنائے گئے تالاب میں گر کرگہرے پانی میں ڈوب گیا،واقعہ کی اطللاع پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے ڈوبنے والے مل اہلکار کی لاش کو گہرے پانی کے تالاب سے نکال لیا، ذرائع کے مطابق اللہ وسایا چشمہ شوگر ملز2میں گزشتہ کئی سالوں سے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا، ادھر مل میں ناقص انتظامات پر ڈوبنے والے مل اہلکار کے ورثاء نے چشمہ شوگر ملز انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔