ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے قتل کی مذمت

  ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے قتل کی مذمت

  



پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی الرحمان کے قتل کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب صوبے میں ایک پولیس افسر کی زندگی محفوظ نہیں تو ایک عام آدمی کیسے محفوظ رہ سکتا ہے جوصوبائی حکومت کے امن وامان کے حوالے سے دعووں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے‘ انہوں نے کہا کہ دوسرے محاذوں پر ناکام ہونے والی صوبائی حکومت کم از کم امن و امان کی صورت حال بہتربنانے پر تو جہ مرکوز کرے‘ رکن  صوبائی اسمبلی نے شہید ڈی ایس پی کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے‘  یاد رہے کہ آج صبح میاں گجر سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی الرحمان اپنے بھانجے اورگن مین کے ساتھ آفس جارہے تھے کہ دلزاک روڈ پر تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے‘ واقعہ میں ان کا گن مین‘ بھانجا‘ لڑکی اورایک دکانداربھی زخمی ہوا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر