پی ٹی آئی حکومت نوجوانون کو بہتر ماحول فراہم کر رہی ہے: سلطان محمد خان 

پی ٹی آئی حکومت نوجوانون کو بہتر ماحول فراہم کر رہی ہے: سلطان محمد خان 

  



ٍپشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو بہتر ماحول فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کی قابلیت سے ملک کی ترقی میں استفادہ حاصل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل قابلیت میں کسی سے کم نہیں ہے۔ ان حالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر لاء کالج پشاور میں فارغ ہونے والے گریجویٹس کے لیے منعقدہ الودعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر قانون نے تقریب میں مہمانحصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تقریب میں قانونی ماہرین اور طلباء  کی کثیر تعداد کے علاوہ دیگر مہمانوں  نے بھی شرکت کی اس موقع پر وزیر قانون نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکالت ایک عظیم پیشہ ہے اور اس کی تعظیم کو قانون کے طلباء اوروکلاء کو برقرار رکھنا ہے قانون کی بالادستی ہی عوام کو انصاف دلانے کی ضامن ہے وزیر موصوف نے کہا کہ صوبائی حکومت قوانین میں اصلاحات لارہی ہے تاکہ عام آدمی کو سستا اور تیز انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے وزیر قانون نے کہا کے وزیراعظم عمران خان کا ویژن عوام کی فلاح کے لئے ان کی زندگی میں بہتری لانا ہے جس کے لیے صوبائی حکومت بھی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے سلطان محمد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے انشاللہ ان وسائل کو بروئے کار لا کر ملک کو مالی مشکلات سے نکالیں گے اور وہ دن دور نہیں کہ پاکستان بیرونی قرضوں کے جال سے نکلے گا تقریب کے آخر میں وزیر قانون سلطان محمد خان نے پوزیشن ہولڈر طلباء  میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر