پشاور اسلام آباد موٹر وے  پر موٹر کار کی ٹکر سے فلائنگ  کوچ ڈرائیور جاں بحق

پشاور اسلام آباد موٹر وے  پر موٹر کار کی ٹکر سے فلائنگ  کوچ ڈرائیور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر موٹر کار کی ٹکر سے فلائنگ کوچ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق مقبول حسین سکنہ شیخ جانہ صوابی انٹر چینج کے قریب اپنی گاڑی کی مرمت کرنے میں مصروف تھے کہ پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا چھوٹا لاہور پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
موٹر وے سے سرکاری خاردار
 باڑ اور خفاظتی جنگلے چور ی
 کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قومی شاہراہ موٹر وے سے حفاظتی خاردار تار اور جنگلے چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لکا کرملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے  تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ان سے مزید اہیم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کو با خبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ قومی شاہراہ موٹروے اور دیگر مقامات سے  حفاظتی خاردار تار اور جنگلے چوری کرنے والے ملزمان تھانہ چمکنی کی حدود میں موجود ہے جس پر اے ایس پی چمکنی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کا منصوبہ بناتے ہوئے کامیاب کاروائی کے دوران تھانہ چمکنی کی حدود موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب وارداتوں میں ملوث دو ملزمان صدیق ولد ملنگ اور سجاد ولد طاوس کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے  تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ان سے مزید اہیم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے


ڈیرہ،پولیس کا سرچ آپریشن 
2 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد
ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے چار سرچ آپریشنز کئے جبکہ حساس اداروں کے ساتھ ملکر بھی ایک سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران ڈیرہ پولیس نے 3بندوق، 2پستول، 1رائفل، 1کلاشنکوف اور64مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے،2.020کلو گرام چرس اور 553گرام ہیروئن برآمد کرکے 22مشکوک افراد گرفتار کرلئے، نواب شہید پولیس نے قتل کیس کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا،مشترکہ آپریشن کے دوران 2مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، سنیپ چیکنگ کے دوران 43مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئیں،11مشکوک افراد گرفتار کئے گئے جن سے1پستول اور10کارتوس برآمد ہوئے، ٹاؤن پولیس نے جعلی چیک کیس کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔553گرام ہیروئن برآمد کی۔ اسی طرح 152گھروں،43ہوٹلوں، 107تعلیمی اداروں،45 بس اڈوں اور 107حساس مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

قانون پر عملدر آمد نہ ہوتو اس کی افادیت ختم ہوجاتی ہے،رابعہ بصری
پشاور(سٹی رپورٹر)ایوا الائنس اور بلیو وینز کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں خواتین پر تشدد کے روک تھام کے لئے قانون سازی اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے بل کے بارے میں مشاورتی ورکشاپ منعقد کیا گیا، اس موقع پر خیبر پختونخوا کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری،ہیومن رائٹس منسٹری کے نمائندے  سمیت انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے خواتیم وحضرات،اور صحافیوں کی بڑی تعداد  بھی موجود تھے، بلیو وینز کے قمر نسیم نے اس موقع پر اپنے ابتدائی کلمات  میں قانون سازی میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض اراکین اسمبلی نے اپنی تمام تر وعدوں کے باوجود اسمبلی سے یہ قانون پاس کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کہا کہ قوانین بنتے رہتے ہیں، اصل مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کا ہے،انہوں نے یقین دلایا کہ موجودہ حکومت خواتین پر تشدد کی روک تھام اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف ضروری قانون سازی  کریگی،ورکشاپ سے وزارت انسانی حقوق کے ریجنل ڈائریکٹر غلام علی نے اپنے خطاب میں وزارت انسانی حقوق کی کارگزاری پر روشنی ڈالی،مفتی جمیل نے کہا کہ اسلام خواتین پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام مرد وعورت کو برابری کے حقوق دینے پر یقین رکھتا ہے،انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اللہ اور اسکے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنے آپ کو خرابیوں سے بچائیں۔تقریب میں مختلف مذاہب  اور ٹرانس جنڈر کمیونٹی کے نمائندے بھی شامل تھے، 


محکمہ معدنیات او ر بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے پر سیکرٹری معدنیات نذر علی شاہ، اور وائس چانسلر شرینگل یونیورسٹی ڈاکٹر رحمت علی نے دستخط کئے۔اس موقع پر وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک بادشاہ صالح بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت یونیورسٹی معدنیات کے شعبے میں تحقیق کی خدمات سرانجام دے گی، اور صوبے میں معدنیات کی تلاش میں اپنا کردار ادا کریگی۔ معاہدے کے تحت محکمہ معدنیات جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کو تحقیق کے شعبے میں سہولیات فراہم کریگی۔اور جامعہ شرینگل ملکی و غیر ملکی سطح پر صوبے کی معدنیات کو کمرشلائز کرنے کے لئے بھی کام کریگی، جس سے صوبے میں معدنیات کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ تقریب سے خطاب میں وزیر معدنیات خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ جامعات اور انڈسٹری کے درمیان موجود خلاء کو ختم کیا جائے جس کے لئے محکمہ معدنیات اب طلباء کو تحقیق کے شعبے میں سہولیات فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعات صیح معنوں میں تحقیق کا کام کریں تو ہم ہر شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مفاہمت سے جامعات تحقیق کے ذریعے مختلف شعبوں کو مضبوط بنیاد فراہم کرسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات صوبے کی دیگر یونیورسٹیز کو بھی معدنیات کے شعبے میں تحقیق کی دعوت دے گا۔ معاہدے کے مطابق محکمہ معدنیات جامعہ شرینگل کو رعایتی قیمت پر معدنیات کی جانچ کرانے کی سہولت فراہم کرے گا، جبکہ جامعہ شرینگل مختلف جگہوں پر معدنیات کے مراکز کا قیام عمل میں لائے گی، اور عوام میں معدنیات کے شعبے کے حوالے سے شعور اجاگر کریگی۔


شیر گڑھ، ریلوے سٹیشن پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کیخلاف عوام سراپا احتجاج
شیرگڑھ نامہ نگار)پاکستان ریلوے حکام کی طرف سے ہاتھیان کے تین اہم علاقوں غریب اباد،کریم اباد اور ریلوے سٹیشن کے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف علاقے کے عوام سراپا احتجاج بن گئے اور اپنے گھروں سے نکل کر زبردسے احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ریلوے حکام کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور دھمکی دی کہ اگر 24گھنٹے کے اندر رکاوٹیں دور نہ کی گئی تو عوام کو سڑکوں پر لاکراحتجاجی تحریک چلائیں گے احتجاجی ریلی سے ہاتھیان تحفظ مومنٹ کے صدر اختر اقبال،جے یو ائی کے سابق تحصیل کونسلر مولانا انور خان اور جماعت اسلامی کے مقامی رہنماء عظیم قریشی اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ریلوے سٹیشن کے مغربی طرف ہزاروں مکین رہتے ہیں   اور بازار کو ملانے والی ہاتھیان بائی پاس روڈ پر ریلوے حکام نے تین جگہوں پر پختہ سڑک پر ٹریک لگا کر آمد ورفت کے لئے بند کیا جس سے عوام میں شدید اشتعال پایا  جاتا ہے اور کسی بھی وقت خطرناک صورت حال اختیار کرسکتا ہے


ٹاؤ ن ون کے بی سی اے میں کمرشل نقشوں کی فائلیں غائب کرنے کا انکشاف
پشاور(سٹی رپورٹر)ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) ٹاؤن ون کے بلڈنگ کنڑول ایجنسی (بی سی اے) میں کمرشل نقشوں کی فائلیں غائب کرنیکاانکشاف ہواہے یہ انکشاف اندرون گنج کے رہائشی نگاہ حسین نے کیاہے انکاکہناہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بی سے اے چیف بلڈنگ انسپکٹرشہزادکواندرون گنج دوکانوں کے کمرشل نقشے کے ٹائم میں قانونی طریقے سے توسیع کرنے کیلئے نقشہ کی فائل دی تھی جسے کئی ماہ گزرنے کے بعداب سی بی آئی شہزادنے یہ کہہ کربات کورفع دفع کردیاہے کہ آپکی فائل گم ہوگئی ہے انہوں نے الزام لگایاکہ بی سی اے اہلکاران سے نقشہ کی مدت میں توسیع کرنے  کیلئے پیسوں کاتقاضاکررہے ہیں لہذاپیسے نہ دینے پرانہوں نے انکی فائل غائب کردی ہے انہوں نے کہاکہ بی سی اے میں مالی بدعنوانیوں اوراقرباپروری کابازارگرم ہے چنانچہ چمک دکھانے والے افرادکاکام گھنٹوں میں جب کے قانونی طریقے سے آنے والے افرادکی فائلیں غائب کردی جاتی ہے یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ اس سے قبل بھی کئی باربی سی اے برانچ میں نقشوں کی فائلیں اوربغیرنقشہ تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایاتی درخواستیں غائب ہوچکی ہیں جس پراس وقت کے ٹاؤن میونسپل آفیسر(ٹی ایم او)نے بی سی اے انچارچ کی سرزنش بھی کی تھی لہذٰابی سی اے برانچ میں من پسندکام نہ ہونے پرفائلیں غائب ہونے کاسلسلہ تاحال رک نہیں سکاہے۔