موٹر وے سے سرکاری خاردار  باڑ اور خفاظتی جنگلے چور ی  کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

موٹر وے سے سرکاری خاردار  باڑ اور خفاظتی جنگلے چور ی  کرنے میں ملوث ملزمان ...

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قومی شاہراہ موٹر وے سے حفاظتی خاردار تار اور جنگلے چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لکا کرملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے  تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ان سے مزید اہیم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کو با خبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ قومی شاہراہ موٹروے اور دیگر مقامات سے  حفاظتی خاردار تار اور جنگلے چوری کرنے والے ملزمان تھانہ چمکنی کی حدود میں موجود ہے جس پر اے ایس پی چمکنی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کا منصوبہ بناتے ہوئے کامیاب کاروائی کے دوران تھانہ چمکنی کی حدود موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب وارداتوں میں ملوث دو ملزمان صدیق ولد ملنگ اور سجاد ولد طاوس کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے  تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران ان سے مزید اہیم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر