ٹماٹر کی سپلائی ہوتے ہی قیمتیں کم ہو جائینگی، صاحبزادہ سلطان 

ٹماٹر کی سپلائی ہوتے ہی قیمتیں کم ہو جائینگی، صاحبزادہ سلطان 

  



اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی صاحبزادہ سلطان نے کہاہے کہ ٹڈی دل مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکتی، قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر اعظم قیمتوں پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، سپلائی اگر مل رہی ہے قیمت اوپر نہیں جانی چاہئے، سندھ میں آٹے کی قیمتیں زیادہ ہوگئی ہیں، ہمیں سندھ کو پہلی بار گندم دینی پڑی ہے، ہم گندم، چینی، گھی، دالیں اور چاول کنٹرول ریٹ پر مہیا کریں گے،ٹماٹر کی سپلائی ہوتے ہی قیمتیں کم ہو جائینگی۔ گزشتہ روزوفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی صاحبزادہ سلطان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت اٹھائیس لاکھ ملین ٹن گندم ذخیرہ ذخیرہ ہے، زبانی طور پر مدینے کی ریاست کی بات کرنا بہت آسان ہے۔ انہوں نے کہاکہ عملی طور پر کام کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم قیمتوں پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، ہر ہفتے میں کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے۔صاحبزادہ سلطان نے کہاکہ سندھ حکومت نے ہم سے چار لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے نے ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی، بلوچستان کو ہر سال وفاقی حکومت گندم دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سندھ کو پہلی بار گندم دینی پڑی ہے، ہم گندم، چینی، گھی، دالیں اور چاول کنٹرول ریٹ پر مہیا کریں گے۔صاحبزادہ محمود سلطان نے کہاکہ ٹماٹر ہمارا ضروری آئٹمز میں نہیں آتا، ٹماٹر کی متبادل چیزیں بھی دستیاب ہیں،ٹماٹر کی جگہ دہی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

صاحبزادہ سلطان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر