ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی کا شکار مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جا ری ہے،لاہور میں مزید 11 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے،شہر میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 601 ہو گئی جبکہ راولپنڈی میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 23 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تمام مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ آئی جی ایم اور این ایس ون ٹیسٹ پازیٹو آئے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 14253 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے شہر میں سرویلنس جاری ہے۔دوسری جانب کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 190 کیسز سامنے آئے۔ سندھ بھر میں رواں سال 12 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے مزید 18 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 6957 ہو گئی۔ پشاور میں مزید 8 کیسز سامنے آئے جس کے بعد شہر میں مریضوں کی تعداد 2639 ہو چکی ہے۔

ڈینگی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر