جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی،پشاور ہائیکورٹ میں آج ان دو پراجیکٹس کاافتتاح کردیاجائے گا

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی،پشاور ہائیکورٹ میں آج ان دو ...
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی،پشاور ہائیکورٹ میں آج ان دو پراجیکٹس کاافتتاح کردیاجائے گا

  



اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن)عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لینے کے مشن پر گامزن ہے۔چیف جسٹس پاکستان آج پشاور ہائی کورٹ میں دواہم سینٹرزکاافتتاح کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ آج پشاور کا مختصر دورہ کریں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کاافتتاح کریں گے۔جس کے بعد کوہاٹ اور مردان سے ویڈیولنک کے ذریعے سماعت ممکن ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ انفارمیشن سینٹر کابھی افتتاح کریں گے ۔اس انفارمیشن سینٹرسے شہریوں کوکیسزاورمتعلقہ بینچ کی معلومات میسرہوسکیں گی۔

مزید : قومی