انگلینڈ کیخلاف سیریز، قومی کرکٹ کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

انگلینڈ کیخلاف سیریز، قومی کرکٹ کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
انگلینڈ کیخلاف سیریز، قومی کرکٹ کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

  



لاہور  (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ قومی ویمنز سکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیا کے لیے روانہ ہو گا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز نو سے 20 دسمبر تک ملائیشیا میں جاری رہے گی۔ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میںبسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، مبینہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

مزید : کھیل