بچوں سے زیادتی،عالمی گینگ کے سرغنہ سے ایک اور بچہ برآمد،وہ بچے کو آئس کا نشہ دے کر۔۔۔پولیس نے انتہائی تشویشناک بات بتادی

بچوں سے زیادتی،عالمی گینگ کے سرغنہ سے ایک اور بچہ برآمد،وہ بچے کو آئس کا نشہ ...
بچوں سے زیادتی،عالمی گینگ کے سرغنہ سے ایک اور بچہ برآمد،وہ بچے کو آئس کا نشہ دے کر۔۔۔پولیس نے انتہائی تشویشناک بات بتادی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بچوں سے زیادتی اور ان کی لائیوویڈیوز چلانے والے عالمی گینگ کے سرغنہ سے ایک اور بچہ برآمدہواہے۔پولیس کے مطابق ملزم بچے کو آئس کا نشہ دے کرزیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

تفصیلا ت کے مطابق معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی ڈارک ویب پر تشہیر کرنے والے ملزم کی جانب سے اغوا کیا گیا بارہ سالہ بچہ بازیاب کرالیاگیاہے۔پولیس کے مطابق یہ بچہ چند ماہ قبل اغواہواتھااورملزم کے دوست کے پاس موجود تھا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس  نے بتایا ہے کہ ملزم نے بچے کو دو ماہ تک اپنے پاس رکھااس دوران اسے آئس کا نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

سی سی پی اوکے مطابق دوماہ بعد سہیل نے بچے کو اپنے دوست خرم کالا کے پاس بھیج دیا تاہم پولیس نے بچہ بازیاب کرکے خرم کالا کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یادرہے کہ بارہ نومبر کوراولپنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی کی براہ راست ویڈیوز نشر کرنے والے بین الاقوامی ڈارک ویب کے سرغنہ کو گرفتار کرلیاتھا۔رپورٹس کے مطابق ایک بچے سے بدفعلی کی اطلاع پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جبکہ دوران تفتیش ملزم سہیل ایاز نے مزید انکشافات کیے کہ سہیل ایاز اس مکروہ کام کا عادی مجرم ہے اور بیرون ملک سزا بھی کاٹ چکا ہے۔پولیس کے مطابق سہیل ایاز برطانیہ میں بین الاقوامی شہرت کے حامل فلاحی ادارے میں بھی ملازمت کرچکا ہے۔اورپاکستان میں 30 بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر چکا ہے۔

مزید : قومی