نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میںہوگی۔کیس کی سماعت جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر آج پیشرفت ممکن ہے،حکومت کی جانب سے مشروط اجازت کے خلاف مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں استدعاکی گئی کہ نواز شریف کانام غیر مشروط طورپر ای سی ایل سے نکالا جائے اور حکومت کی جانب سے انڈیمنٹی بانڈجمع کرانے کے حکومتی فیصلے کو غیر قانونی قراردیا جائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے آج جواب طلب کررکھا ہے

مزید : قومی