وزیراعظم عمران خان نے ہوا سے بجلی بنانے کےسپر6 منصوبے پر دستخط کردیئے

وزیراعظم عمران خان نے ہوا سے بجلی بنانے کےسپر6 منصوبے پر دستخط کردیئے
وزیراعظم عمران خان نے ہوا سے بجلی بنانے کےسپر6 منصوبے پر دستخط کردیئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے 310 میگاواٹ کے منصوبے پر دستخط کردیئے۔دستخطی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ہواسےبجلی پیدا کرنے کے سپر 6منصوبوں پر 45کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ منصوبے عالمی مالیاتی کارپوریشن اور عالمی بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیے جائینگے۔وزیراعظم نے کہاپاکستان میں بجلی کے مہنگے منصوبوں کے پیچھے مختصر مدتی حکمت عملی ہے۔یہاں پن بجلی کے بجائے مہنگے درآمدی ایندھن سے بجلی کے منصو بے لگائے گئے۔انہوں نے کہاہوا سے بجلی کی پیداوار نہ صرف ماحول دوست بلکہ سستی بھی ہو گی۔انہیں ماحول دوست منصوبوں کے افتتاح پر دلی خوشی ہورہی ہے۔عمران کے مطابق چین نے تیس سال میں ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔چین نے اقتصادی کامیابی طویل مدتی حکمت عملی وضع کرکے حاصل کی۔

مزید : اہم خبریں /قومی