بختاور بھٹوزرداری کو بھی اہم عہدہ مل گیا

بختاور بھٹوزرداری کو بھی اہم عہدہ مل گیا
بختاور بھٹوزرداری کو بھی اہم عہدہ مل گیا

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی پاکستان کے سنٹر ل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بھٹو لیگیسی فائونڈیشن کے اجلاس میں ایک ریزولیشن پاس کی گئی جس کے تحت فائونڈیشن کے بورڈ میں تین نئے ممبران کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔

اس ریزولیشن کے مطابق بختاور بھٹو زرداری،بھٹو لیگیسی فائونڈیشن کی کو چئیر پرسن مقرر ہو گئی ہیں جبکہ کو چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بورڈ ممبرمنتخب کیا گیا ہے۔ بھٹو لیگیسی فائونڈیشن کے چئیرمین بشیر ریاض ہیں جبکہ دیگر ممبران میں مسز رخسانہ بنگش، بیرسٹر مسعود کوثر، پروفیسر اعجاز الحسن،سینٹر تاج حیدر اور اورنگزیب برکی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد