38ہزار فٹ بلندی پرغیرملکی پروازبے قابو،پاکستانی حکام کی بروقت کارروائی نے بڑے حادثے سے بچالیا

38ہزار فٹ بلندی پرغیرملکی پروازبے قابو،پاکستانی حکام کی بروقت کارروائی نے ...
38ہزار فٹ بلندی پرغیرملکی پروازبے قابو،پاکستانی حکام کی بروقت کارروائی نے بڑے حادثے سے بچالیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی حکام کی بروقت کارروائی نے غیر ملکی مسافر طیارے کو تباہی سے بچالیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے غیر ملکی ایئرلائن کو حادثے سے بچالیا۔جے پور سے مسقط جانے والی غیر ملکی پرواز ڈبلیو وائی 276آسمانی بجلی کی زد میں آگئی اور38ہزار فٹ کی بلندی پر بے قابو ہوگئی۔طیارہ بھارتی حدود سے ہوتا ہوا پاکستانی ریجن میں داخل ہوچکا تھا جس پر پائلٹ نے اےٹی سی کو میڈے میڈے کال دی جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت ردعمل دیا اور بہترین پیشہ ورانہ امور نبھاتے ہوئے اسے دیگر طیاروں سے ٹکرانے سے بچالیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں ایک سو پچاس مسافر سوارتھے۔

مزید : اہم خبریں /ڈیلی بائیٹس