کرائے کے ترجمان کرسی کیلئے ہرروزنیاجھوٹ گھڑتے ہیں،طلال کا فواد پر جوابی وار

کرائے کے ترجمان کرسی کیلئے ہرروزنیاجھوٹ گھڑتے ہیں،طلال کا فواد پر جوابی وار
کرائے کے ترجمان کرسی کیلئے ہرروزنیاجھوٹ گھڑتے ہیں،طلال کا فواد پر جوابی وار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنماطلال چوہدری نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان کرسی کیلئے ہر روز نیاجھوٹ گھڑ رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چودھری اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان میں کرسی کا مقابلہ چل رہاہے۔

ترجمان اور وزرا میں کارکردگی پر نہیں بلکہ نواز شریف کی صحت پر دیئے گئے بیانات کا مقابلہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم حیران ہے کہ کس طرح کرائے کے ترجمان روزانہ ایک نیا جھوٹ گھڑتے ہیں۔ایک شخص ٹماٹر سترہ روپے کلو تو دوسرا مٹر پانچ روپے کلو بیچ رہاہے۔

یادرہے کہ وفاقی وزیر نے آج صبح کئے گئے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف کے گزشتہ روز دیئے گئے ایک بیان کوجھوٹ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ”کل اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومتی لاءآفیسرنے کہا (نوازشریف) مرتا ہے تو مر جائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2خواجہ آصف کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے جہاں واضع طور پر حکومتی لاءآفیسرز کا مو¿قف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں“۔

مزید : قومی