مکی آرتھر بھی سری لنکن ٹیم کیساتھ پاکستان آئیں گے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

مکی آرتھر بھی سری لنکن ٹیم کیساتھ پاکستان آئیں گے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے ...
مکی آرتھر بھی سری لنکن ٹیم کیساتھ پاکستان آئیں گے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں جو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران کنسلنٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکا کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے دورے کے بعد مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ مکی آ رتھر اس سے قبل ناصرف قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے بلکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزید :

کھیل -