انگلینڈ کیخلاف ویمنز ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے 21 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان ہو گیا

انگلینڈ کیخلاف ویمنز ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے 21 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان ہو گیا
انگلینڈ کیخلاف ویمنز ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے 21 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف ویمنز ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کی 21 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ویمنز ون ڈے اور ٹی 20سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صباءنذیر، سعدیہ اقبال، ثناءمیر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

منتخب کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک حنیف محمدہائی پرفارمنس سینٹرکراچی میں جاری رہے گا جس کے بعد قومی ویمنز سکواڈ 30 نومبر کو ملائشیا کیلئے روانہ ہوگا جہاں پر انگلینڈ سے 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 ویمنز میچز پر مشتمل سیریز 9 سے 20 د سمبرتک شیڈول ہے۔

مزید : کھیل