نوازشریف سزا یافتہ مجرم، بغیربانڈ باہرنہیں بھیج سکتے ،وفاقی حکومت کا عدالت میں جواب

نوازشریف سزا یافتہ مجرم، بغیربانڈ باہرنہیں بھیج سکتے ،وفاقی حکومت کا عدالت ...
نوازشریف سزا یافتہ مجرم، بغیربانڈ باہرنہیں بھیج سکتے ،وفاقی حکومت کا عدالت میں جواب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے غیر مشروط طور پر نکالنے کیلئے دائر درخواست کی مخالفت کردی۔حکومت نے کہا ہے کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم بھی ہیں انہیں بغیرشیورٹی بانڈ نہیں بھیج سکتے اس لئے یہ شرط برقرار رکھی جائے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا نام ا ی سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو45جبکہ نیب نے 4صفحات پر مشتمل جواب جمع کرادیاہے۔

اپنے جواب میں حکومت نے کہا ہائیکورٹ کو اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے اس لئے درخواست کو ناقابل سماعت قراردیاجائے۔حکومت نے استدعا کی ہے کہ نوازشریف پر کئی مقدمات چل رہے ہیں جبکہ وہ ایک سزا یافتہ مجرم بھی ہیں انہیں بغیرشیورٹی بانڈ نہیں بھیج سکتے اس لئے یہ شرط برقرار رکھی جائے۔انہیں چار ہفتے کیلئے علاج کی غرض سے جانے کی اجازت دی ہے۔

حکومتی جواب کا جائزہ لینے کیلئے درخواست پرسماعت مختصرمدت کیلئے ملتوی کی گئی ۔

مزید : قومی